23 ستمبر 2016 - 13:52
سانحہ منیٰ کا دھبہ آل سعود کے سیاہ دامن سے صاف نہیں ہو گا: علی شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ اور مظلوم حجاج کرام کی شہادت ہرگز آل سلمان کے سیاہ دامن سے صاف نہیں ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ اور مظلوم حجاج کرام کی شہادت ہرگز آل سلمان کے سیاہ دامن سے صاف نہیں ہوگا.

یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے جمعے کے روز منیٰ سانحے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک ایرانی حاجی شہید'حاج عمار میرانصاری' کی برسی کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساته گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آل سعود یمن، شام اور عراق میں مظلوم شہریوں کے قتل عام اور دیگر غیرانسانی جرائم میں ملوث ہے جس کا اصل مقصد خطے میں ناجائز صہیونی ریاست اور مغرب کی بالادستی قائم رکهنا ہے.

' حاج عمار میرانصاری' ایرانی کی شہید فاؤنڈیشن کے نائب سربراہ برگیڈئیر 'محسن میرانصاری' کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں جو گزشتہ سال عید قربان کے دن میں منیٰ سانحے میں شہید ہوگئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز